12 مارچ، 2024، 3:46 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85416645
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ کے لیے بائیڈن کے مگرمچھ کے آنسو

12 مارچ، 2024، 3:46 PM
News ID: 85416645
غزہ کے لیے بائیڈن کے مگرمچھ کے آنسو

تہران (ارنا) الخبر الجزائر اخبار نے رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر امریکی صدر جو بائیڈن کے غزہ کے عوام کے لیے پیغام کو منافقانہ قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ جو صدر صہیونیوں کے حملوں سے غزہ کے عام شہریوں کی ہلاکت کو افسوسناک کہتا ہے، وہی ہے جو صیہونی فوج کو اسلحہ اور گولہ بارود سے سپورٹ کرتا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے رمضان کی مناسبت سے ایک بیان میں کہا کہ جل (بائیڈن کی اہلیہ) اور وہ اپنے ملک اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے نیک تمنائیں اور دعائیں کرتے ہیں۔
جو بائیڈن نے مزید کہا کہ اس سال کا رمضان ایک انتہائی تکلیف دہ لمحے پر آیا ہے کیونکہ غزہ کی جنگ فلسطینی عوام کے لیے خوفناک مصائب لے کر آئی ہے اور 30 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو ہلاک کیا ہے، جن میں زیادہ تر عام شہری اور ہزاروں بچے شامل ہیں۔
بائیڈن نے دعویٰ کیا کہ کچھ امریکی جو کہ مسلمان گھرانوں سے ہیں آج بہت پریشان ہیں۔
بائیڈن، جن کی حکومت نے صیہونی حمایت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، دعویٰ کیا کہ جب کہ دنیا بھر کے مسلمان آنے والے دنوں اور ہفتوں میں افطاری کے لیے جمع ہوں گے، فلسطینی عوام کے دکھوں کا ازالہ میری اولین ترجیح ہو گی۔
الخبر الجزائر اخبار نے مزید تبصرہ کیا غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ نے غزہ کے باشندوں پر سخت محاصرہ کر کے انہیں فاقہ کشی کی حالت میں چھوڑ دیا ہے، جس سے 110,000 سے زیادہ فلسطینی جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تر بچے، خواتین اور بوڑھے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .